کورونا کی ویکسین اگر ابھی تک نہیں لگوائی ، تو فوراً لگوالیں ۔
اس پوسٹ کو پڑھنے والے تمام +60 ساتھیوں سے گذارش ہے کہ کورونا کی ویکسین اگر ابھی تک نہیں لگوائی ، تو فوراً لگوالیں ۔
حکومت کی طرف سے خاصی مناسب سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔ قیمت بھی ادا نہیں کرنی پڑتی ۔
طریقہ کار بہت آسان ہے ۔
1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسیج کردیں ۔ وہاں سے ایک پیغام بمعہ کوڈ نمبر فوری موصول ہوجاتا ہے ۔ اس میسیج اور اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ کسی بھی قریبی سینٹر میں جا کر ویکسین لگوالیں ۔
اگر آپ کے گھر اور احباب میں اس عمر کے افراد ہیں تو انہیں بھی یہی پیغام دیں ۔
اگر قائل نہیں ہیں ، یا ادھر ادھر کی باتیں سن کر شک میں ہیں تو سمجھا دیں ۔
وبا سامنے ہے ۔
بچاؤ کیلیے سہولت دستیاب ہے ۔
پھر دیر کیسی !
شفا اللہ کی طرف سے ہوتی ہے ، اپنے حصے کا کام تو کریں ۔
سائیڈ ایفیکٹس بہت کم لوگوں کو اور بہت معمولی دیکھے گئے ہیں ۔ بدن میں درد ، ہلکا بخار وغیرہ ۔
بڑی عمر کے لوگوں کو ، اور خاص طور پر دل کے ، شوگر کے اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو تو اس ویکسین کی سب سے پہلے ضرورت ہے ، کیونکہ کورونا انہی کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے ۔
اگر پہلے کورونا ہو بھی چکا ہو تو بھی یہ ویکسین لگوانا چاہیے