ایک منظم لابی ہے ، جو بہت مضبوط ہے اور اپنے کام سے بہت مخلص ۔
ایک منظم لابی ہے ، جو بہت مضبوط ہے اور اپنے کام سے بہت مخلص ۔ (طریقہ واردات سے صاف لگتا ہے کہ ایک دو افراد کا کام نہیں) ۔
یہ لابی ، ہر کچھ روز بعد عوام کے اذہان کے آلودگی لیول pollution levels کو اس مطلوبہ درجے سے کم نہیں ہونے دیتی کہ لوگ اطمینان قلب حاصل کر سکیں ، اور مروجہ طریقہ علاج و احتیاط کو اختیار کرکے وبا سے بچ سکیں ۔
آلودگی کے اس لیول کی برقراری کی خاطر ہر کچھ روز بعد ، کوئی نہ کوئی 'بریکنگ نیوز' مارکیٹ میں پھینکی جاتی رہتی ہے ، سوشل میڈیا کے ذریعے ۔
اس لابی کے افراد شاید گنتی کے ہوں ، لیکن عوام میں سے ، ہم سب ، نادانستہ ان کے معاون بن جاتے ہیں : ایسی پوسٹس یا خبریں شئیر کر کے ۔
ہمارے مشعلِ راہ ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کو جھوٹا قرار دیا جو ہر سنی سنائی بات کو بغیر تصدیق کیے دوسروں تک پہنچانے ۔
مجھ سمیت ہر مسلمان کے لئے سوچنے کا موقع ہے ۔ ہماری ایک شئیر کی ہوئی پوسٹ لاکھوں تک پہنچ سکتی ہے ۔ یوں ہم اس اینٹی ویکسین (یا ایسی کسی بھی) لابی کے معاون ہوسکتے ہیں ۔
"کورونا وائرس جھوٹ ہے" ، "ویکسین نقصان دہ ہیں" ، وغیرہ جیسی پوسٹس کمال ہے کہ اب بھی شئیر کی جا رہی ہیں جب ہر آنکھیں رکھنے والا اپنے اردگرد سینکڑوں ہزاروں کو اس میں مبتلا دیکھ چکا ، اکثر خود بھی بیمار ہوچکے ۔ پھر بھی !
بہت ضروری ہے کہ کسی خبر یا پوسٹ کو جو چونکا دینے والی ہو ، پہلے دیگر ذرائع سے تصدیق کر لیں ، اس شعبے کے کسی مستند ماہر سے معلوم کرلیں ۔ اور اگر اطمینان نہ ہو ، تو کم از کم دوسروں تک پہنچانے سے گریز کریں ۔
اپنے دل ہی سے پوچھ لیں