اللہ کا شکر ہے !

ماری مذہبی اقدار ، تہزیب ، ہمارے بڑوں کی تربیت کتنی اعلیٰ ہے ۔ اس کی جھلک عام زندگی میں کہیں نہ کہیں نظر آتی ہے ۔
اکثر (کم از کم نوے فیصد) مریضوں سے گفتگو اس طرح شروع ہوتی ہے:
ڈاکٹر: آپ کے کیا حال ہیں ؟
مریض: "اللہ کا شکر ہے" ۔
(یہاں تک سن کر کبھی کبھی ڈاکٹر سوچنے لگتا ہے کہ شاید مرض ان دنوں قابو میں ہے ، جس کو remission کہا جاتا ہے) ۔
عموماً اس کے بعد مریض اپنی طبیعت کے بارے میں تفصیل ، اپنے دکھ درد بتانا شروع کرتا ہے ۔
یعنی، حال جیسا بھی ہے ، اللہ کا شکر اول ، باقی باتیں بعد میں !
یہ میرا سالوں کا مشاہدہ ہے ۔ (نوے فیصد کا اندازہ بھی ذاتی ہے )